Guest post by Mr Khizar Jawad
This year, August 2017-August 2018, had been incalculably prolific, firstly, to work on one hundred thousand Persian documents of Khalsa Darbar record of Sikh rule in Punjab, 1799-1849, placed at the Punjab Archives Lahore and, secondly, to work with Dr Nandini Chatterjee in UK as part of her Law Forms project to explore the Darbar Record and related English, Hindi, Urdu, Shahmukhi, and Gurumukhi documents. Khalsa Darbar Record is about the economic management of Sikh era 1801-1849, and was catalogued in English by Prof Sita Ram Kohli and two volumes were published in 1919 and 1927 respectively. I, first scholar after Sita Ram, have consulted this material and exploited the new dimensions regarding the economic history of Sikh era. Primarily, the record is consisted with the following subject matter, 1) daftar fauj, relating to army 2) mal,relating to the general revenues, 3) toshakhana,relating to royal wardrobe and Maharajas’ Privy Purse and 4) jagirat, relating to thejagirsaccounts.
جون سے اگست، 2018 کے مہینے برطانیہ میں لاء فارمز منصوبے کی ناظم ڈاکٹرنندنی کے ساتھ منصوبے سے منسلک سرگرمیوں میں گزرے۔ ان میں سب سے اہم سرگرمی، خالصہ دربار ریکارڈ اور دیگر فارسی مسودات کا لفظی ترجمہ کرنے کے بعد ان قلمی نسخوں سےحاصل شدہ مواد سے متعلق کتب اور مقالات کا تجزیہ کرنا رہی۔اس سلسلے کی تمام نشستوں میں، منصوبے کے پوسٹ ڈاکٹر یٹ عالم جناب ڈو مینیک وینڈل اور عملے کے رکن مہر بود خانی زادے نے ماہرانہ علمی معاونت کی۔ مسودات کے گرو پروفیسر چندر شیکھر نے علیحدہ نشست میں فارسی اعداد کی مختلف اقسام کو سمجھایا۔
مورخہ 13 اور 14 جولائی، 2018 کو مرکیور ساؤتھ گیٹ ہوٹل، Exeterمیں منعقدہ ورکشاپ بعنوان”فارسی دنیا میں لین دین اور دستاویزات” میرے لئے حیرت انگیز طور پر معلوماتی اس لئے تھی کیونکہ عالمی شہرت یافتہ علماء نے فارسی اور اس سے متعلقہ علاقائی زبانوں میں قانونی اور کاروباری طریقوں پر سیر بحث مقالات پیش کئے۔ان علماء نے انفرادی ملاقاتوں میں”19ویں صدی کے پنجاب میں سکھ سلطنت کا اقتصادی قانون بزریعہ فارسی مواد” کے موضوع پر میری نہایت موثر راہنمائی فرمائی۔
سکھ سلطنت پر زیادہ مواد فارسی جاری شکستہ میں ہے اور اس کا ایک بڑا حصہ سرکار انگلسیہ اور سرکار خالصہ کے مابین خط وکتابت اور معاہدوں پر مشتمل ہے جسے سمجھنے کے لیے انتہائی محنت، مہارت اور وسیع معلومات کی ضرورت ہوتی ہے۔ چنانچہ اس حوالے سے برٹش لائبریری لندن میں موجود کثیر التعداد بنیادی اور ثانوی انگریزی مواد حاصل کرنے کے ساتھ ہی اس کا تفصیلی مطالعہ کرنے کا موقع ملا اور یوں اس مہم میں سب سے زیادہ وقت بیتانے کی حقدار برٹش لائبریری ٹھہر ی۔ آ خری دنوں میں دربار مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پندرہ نادر فارسی مسودات کا بڑی تگ ودو کے بعد ملنا، برٹش لائبریری کی طرف سے کسی تحفہ سے کم نہ تھا۔
I have no hesitation to dedicate this trip and these lines to Dr Nandini Chatterjee for pointing out the research gaps in my work and effectively suggesting which are now the theoretical bases of my research work and surely will come out, after the completion, as significant exertion to contribute in.
OpenEdition suggests that you cite this post as follows:
Nandini Chatterjee (October 18, 2018). Work with Forms of Law in the Persian World Project. Lawforms. Retrieved January 13, 2025 from https://doi.org/10.58079/qqvh